ڈاکٹر انیس فاروقی 23 جون 1938 کو سلطان پور (اودھ)کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔بچپن سے ہی فن مصوری سے فطری طور پر دل چسپی رہی اور انہوں نے اس فن کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی 1955 میں آگرہ یونیورسٹی سے ڈرائنگ اور پینٹنگ کے ساتھ بیاے پاس کیا اور 1962 میں اسی مظمون میں ایم اے پاس کیا ۔1972 میں آگرہ یونیورسٹی نے ان کے تحقیقی مقالہ(The Synthesis of India and &Persian qalams in The Court of Akbar )پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی ۔ڈاکٹر انیس فاروقی ایک اچھے مصور ہیں ان کی بنائی ہوئی تصاویر پر کئی انعامات دیے گئے ہیں۔1961 میں پنجاب میں منعقدہ کل ہند نمائش میں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا اور انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول (نینی تال) میں انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ان کی تصویروں کی نمائشیں بھی ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر انیس فاروقی فن مصوری کے ایک اچھے ناقد اور محقق بھی ہیں انگریزی اور اردو کے مؤقر رسائل و جرائد میں کے کئی مضامین شائع ہو چکے ہیں ۔اردو میں یہ ان کی پہلی کتاب تھی۔ڈاکٹر انیس فاروقی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نئی دہلی سے وابستہ رہے